مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 اکتوبر2019ء) تھانہ روہیلانوالی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے الیکٹرک سٹی ایکٹ کے تحت ملزم سرفراز کو سرکاری بجلی چوری کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا ،مقدمہ درج کر لیا گیا،ایک اور کارروائی میں ملزم عرفان کو سرکاری بجلی چوری کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا مقدمہ درج کرلیا گیا۔تیسری کارروائی میں تھانہ روہیلانوالی پولیس نے ملزم یعقوب کو سرکاری بجلی چوری کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا ،مقدمہ درج کرلیا گیا۔چوتھی کاروائی میں ملزم عمر دراز کو سرکاری بجلی چوری کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا۔