مظفرگڑھ کی تعمیرو ترقی اور یہاں کی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جو بھی کام کئے وہ ایک ٹیم ورک تھا،ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ مظفرگڑھ میری پہچان بن گیا ہے، اس دھرتی کے ساتھ مجھے بڑی محبت ہے،مظفرگڑھ میرے دل میں بستا ہے اور یہ اب میری زندگی کا حصہ بن گیا ہی. یہ بات انہوں نے مرکزی انجمن تاجران کی طرف سے ضلع کونسل کے جناح آڈیٹوریم میں ان کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ کی تعمیرو ترقی اور یہاں کی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جو بھی کام کئے وہ ایک ٹیم ورک تھاجس میں یہاں کی سیاسی قیادت او سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھر پور معاونت کی اور ضلعی انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیم کے ہر فرد نے شبانہ روز محنت کی اور شہر کی تعمیرو ترقی کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا، انہوں نے کہا کہ ضلع کی عوام نے بھی ان کو بڑی محبت دی ہے جس کا میں ہمیشہ مقروض رہوں گا، انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب مظفرگڑھ سے بھی ڈپٹی کمشنر، پولیس افسران اور دیگر محکموں کے افسران بنیں گے اور ضلع کا نام روشن کریں گے۔