مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 جون2020ء) ریسکیو ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں بستی لاشاری کے رہائشی مبشر ولد اللہ ڈتہ عمر 18 سال نے پسند کی شادی نہ ہونے پر دل برداشتہ ہو کر خود کو گولی مار لی۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 علی پور کی ایمبولینس نے موقع پر پہنچ کر خود کو گولی مارنے والے شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انتہائی تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ھوئے جاں بحق ھو گیا ۔