مظفرگڑھ،مقامی شوگر مل نے ضلع کے متعدد مقامات پر سستی چینی کے سٹال لگا کر 70 روپے کلو فروخت کرنا شروع کر دی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 جون2020ء) مقامی شوگر مل نے ضلع کے متعدد مقامات پر سستی چینی کے سٹال لگا کر چینی 70 روپے کلو فروخت کرنا شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سپریم کورٹ کے چینی 70 روپے کلو فروخت کرنے کے حکم پر عمل کرتے ھوئے مقامی شوگر مل نے عوام کو چینی 70 روپے کلو مہیا کرکے گھریلو صارفین کو ریلیف فراھم کرنا شروع کر دیا ھے۔مظفرگڑھ کے نواحی قصبے سنانواں میں واقع مقامی شوگر مل شیخو شوگر مل نے سنانواں،گورمانی اور کوٹ ادو میں سستی چینی کے اسٹالز لگا کر عوام کو 70 روپے کلو چینی فروخت کرنا شروع کر دی ھے اور بڑے بڑے پینا فلیکس پر چینی 70 روپے کلو لکھوا کر مختلف مقامات پر لگوا دیئے ھیں۔ واضح رھے کہ مارکیٹ میں چینی اب بھی 80 سے 85 روپے کلو تک فروخت کی جا رھی ھے۔