مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 03 ستمبر2019ء) عشرہ محرم الحرام میں ضلع بھر میں امن و امان کی فضا کو قائم رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی ادارے، سول سوسائٹی اور تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام مل کر کام کریں گے اور ضلع کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور نے محرم الحرام کے سلسلے میں منعقدہ ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر مقامی ممبران صوبائی اسمبلی عون حمید ڈوگر، نیاز احمد گشکوری اور ڈی پی او رصادق ڈوگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لائسنس یافتہ مجالس، جلسے اور جلوسوں کو ہر ممکن فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی، جلوسوں کے راستوں کی مرمت، سیوریج کے نظام، لائٹس کے انتظامات اور صفائی کی نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جائے گا۔
Next Post