مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 جنوری2020ء) زراعت آفیسر محمد طلحہ شیخ نے کہا ہے کہ کماد کی پیداوار میں اضافہ کے لئے زرعی آلات 50 فیصد سبسڈی پر حاصل کرنے کی تاریخ میں 15 جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے۔ہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت کماد میں اضافہ کے منصوبے کے تحت حکومت پنجاب کماد کی پیداوار میں اضافہ کے لئے زرعی آلات چیزل پلو، کماد کاشت کرنے والا پلانٹر، ارلی اپ ریجڑ اور گرینولر پیسٹی سائیڈ اپلیکیٹر 50 فیصد سبسڈی پر مہیا کر رہی ہے۔
یہ بات انہوں نے رنگ پورمیں فارمر ٹریننگ پروگرام میں کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے بتایا کہ درخواست گزار 50 ہارس پاور ٹریکٹر کا مالک اور 25 ایکڑ تک زمین کا مالک ہو۔ نیز ٹھیکے دار اور مزارع بھی اس سکیم میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔اب درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جنوری 2019 ہے، کاشت کار حضرات مزید معلومات اور فارم مفت حاصل کرنے کے لئے محکمہ زراعت کی دفاتر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔