مظفرگڑھ،کار اور بیل گاڑی میں تصادم، باپ بیٹا شدید زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 جنوری2020ء) مظفرگڑھ ڈیرہ غازی خان روڈ پر گل والا چوک پر کار اور بیل گاڑی میں تصادم، بیل گاڑی پر سوار باپ بیٹا شدید زخمی۔باپ غلام شبیر ولد اللہ ڈیوایا عمر 50 سال ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ھو گیا عینی شاھدین کے مطابق حادثہ دھند اور کار کی تیزرفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی ایمبولینس نے اطلاع ملنے پر فوری ریسکیو آپریشن جاری کرتے ہوئے حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں باپ بیٹا کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انڈس ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا۔ جہاں باپ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔