مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 فروری2020ء) تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اور سابق وزیر مال پنجاب نوابزادہ منصور احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت نے کشمیر ایشو پر بہت کام کیا ہے لیکن یہ ناکافی ہی. خان گڑھ میں کشمیر یک جہتی کی ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہی. کیونکہ تمام دریا کشمیر سے آتے ہیں. اور ہماری زرعی اور صنعتی ترقی کا انحصار اس پر ہی.انہوں نے کہا کہ حکومت کشمیر کمیٹی کو فعال بنائی.وفود غیر ممالک بھجوائے جائیں جو موثر سفارت کاری کر کے کشمیر پر عالمی حمایت حاصل کر سکیں اور عالمی رائے عامہ ہموار کر سکیں. جبکہ پاکستانی سفارت خانوں کو اس حوالے سے رول ادا کرنا چاہیئی. تاکہ بھارت کو عالمی سطح پر تنہا کیا جا سکی. اس موقع پر صدر مجلس شہریاں ضلع مظفرگڑھ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ, کوارڈی نیٹر بلدیہ وقاص ہمایوں خان, ضلعی صدر آل پاکستان کسان اتحاد حاجی اختر سکھیرا, کریم بخش فوجی, اور سابق کونسلر بلدیہ منیر خان نے بھی اظہار خیال کیا۔