مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 دسمبر2018ء) مظفرگڑھ کی نواحی بستی میں ریت کے تودہ میں دب کر 18 سالہ نوجوان جاںبحق ہو گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کی صبح 18 سالہ محمد شان ولد نزیر احمد مستری ریت کی ٹرالی بھر رہا تھا.اس دوران ریت کا تودہ اس کے اوپر آن گرا جسے بے ہوشی کی حالت میں باہرنکالا گیا اور رورل ہیلتھ سنٹر شاہ جمال لایا گیا تاہم وہ بچ نہ سکا ڈاکٹر نے اسکی موت کی تصدیق کی ۔