مظفرگڑھ پولیس کی کارکردگی، 18 کروڑ کاچوری شدہ مال، 16 ہزار لیٹر شراب برآمد، 17 ہزار مجرمان گرفتار

مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس مظفرگڑھ کی کارکردگی، 18 کروڑ کا مال مسروقہ ، 16 ہزار لیٹر شراب برآمد کرکے 17 ہزار مجرمان کو گرفتار کیا گیا ۔تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ پولیس عوام الناس کے تحفظ کے لئے ہمیشہ مصروف عمل رہی ہے جس کامنہ بولتا ثبوت یکم جنوری تا نومبر 2018 کی عظیم کارکردگی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق 16996 مجرمان گرفتار کرکے 184713459( اٹھارہ کروڑ سنتالیس لاکھ تیرہ ہزار چار سو انسٹھ روپے ) کا چوری شدہ مال برآمد کیا۔