مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 جولائی2022ء) مظفرگڑھ ڈیرہ غازیخان روڈ پر پولیس پمپ کے عقب میں خالی پلاٹ سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاوارث لاش پڑی ہوئی ملی ہے۔
ریسکیو 1122 کنٹرول روم مظفر گڑھ کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو کنٹرول روم نے فوری طور پر ایمبولینس موقع کی طرف روانہ کیا اور پولیس کنٹرول کو بھی اطلاع کی،ریسکیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر نعش کو ڈیڈ شیٹ سے کور کرتے ہوئے پولیس کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ کے سرد خانے میں منتقل کر دیا ۔ پولیس تھانہ سٹی مظفرگڑھ نے شہریوں سے لاش کی شناخت میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔