مظفرگڑھ میں محکمہ خوراک کی کارروائی،زخیرہ کی گئی 13000 بوری گندم برآمد

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 مئی2020ء) مظفرگڑھ میں محکمہ خوراک کی کارروائی، ناجائز طور پر زخیرہ کی گئی 13000 بوری گندم برآمد پنجاب حکومت کے احکامات پر گندم کے ناجائز زخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کے دوران مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں رحمت فلور مل پر چھاپہ ناجائز طور پر زخیرہ کی گئی 13 ھزار گندم کی بوری برامد گندم مل کے مختلف حصوں میں چھپائی گئی تھی ۔ڈی ڈی آیف بہرام شاہ کے مطابق 13 ہزار بوری گندم فلور مل میں موجود تھی مزید ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے ریکارڈ چیک کرنے پر غیرقانونی سٹاک ثابت ھونے پر مزید کاروائی کی جائے گی۔