پولیس نے دو اشتہاری مجرمان گرفتار کر لیے

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 مئی2020ء) ڈی پی اومظفرگڑھ سید ندیم عباس کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ رنگ پور ملک محمد عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ 2 مجرمان اشتہاری ، محمد رمضان اور ظفراقبال ساکناة چبوترہ اڈہ کو مقدمہ نمبر 12/2019 بجرم376ت پ گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ہے۔