مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 فروری2023ء) مظفرگڑھ میں تھانہ مکڑوال پر دہشت گردوں کے حملہ کے بعد پولیس تھانوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ یاسین چن کے مطابق پنجاب بھر کے تھانوں کی طرح تھانہ دائرہ دین پناہ پر بھی سیکیورٹی انتظامات میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور دائرہ دین پناہ تھانے کے چاروں کونوں پر شارپ لائٹس لگا دی گئی ہیں، لائٹس سے تھانے کا سارا ایریا کور کر لیا گیا ہے،ایس ایچ او ملک یاسین چن نے کہا ہے کہ ملک بھر میں سیکیورٹی حالات کی وجہ سے لائٹس کا استعمال کیا گیا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب اور ڈی پی او کوٹ ادو کے وژن کے مطابق پولیس کا ادارہ ہمہ قسمی ایکشن کے لیے ہر وقت تیار ہے،پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کےلئے ہر وقت تیار ہے اور ملک دشمن قوتوں کا ڈٹ کا مقابلہ کرے گی۔