مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 اگست2020ء) آج 5اگست بروز بدھ کشمیرمیں لاک ٹان کا ایک سال مکمل ہونے پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال منایا جائے گا، اس سلسلے میں مظفرگڑھ میں صبح9بجے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین کی قیادت میں ڈی سی آفس سے فیاض پارک تک ریلی نکالی جائے گی، ریلی میں ڈی پی او سید ندیم عباس، ضلعی محکموں کے افسران و اہلکار، پنجاب پولیس، اساتذہ، طلبا، سول سوسائٹی کے نمائندگا ن سمیت ضلعی کے عوام بھر پور شرکت کرے گی۔