مظفرگڑھ، مسافر وین اور کار میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق، 12 زخمی

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی 04 اگست2020ء) مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر خدائی اڈا کے قریب مسافر وین اور کار میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو زرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کو لواحقین کے گھر منتقل کر دیا گیا۔