مظفرگڑھ۔ 28 دسمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 دسمبر2018ء)غوث پاک قبرستان میں گرائی گئیں ناجائزتعمیرات کی تعمیرکا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ،ضلعی انتظامیہ نے چپ سادھ لی۔تفصیلات کیمطابق شہر کے قدیمی غوث پاک قبرستان کی102کنال اراضی میں سی67کنال انتہائی قیمتی اراضی پر ناجائز تجاوزات قائم ہیں جہاں دکانیں ،کاروباری مراکز،رہائشی گھر اور ہوٹلز تعمیر کردئیے گئے ،ضلعی انتظامیہ نے موجودہ حکومت کے آنے کے بعد ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن زوروشور سے شروع کیااور غوث پاک قبرستان کی صرف ایک کنال اراضی ہی واگزار کرائی گئی تھی جس کے بعدبااثر قبضہ مافیا اور سیاسی افراد کے دباؤکے باعث غوث پاک قبرستان کی 67کنال اراضی پرقائم بااثرافراد کے دکانیں ،کاروباری مراکز،رہائشی گھر اور ہوٹلزکیخلاف کاروائی روک دی گئی اور آپریشن بند کردیا گیا ،ضلعی انتظامیہ کی غفلت ،نااہلی اور جانبدارانہ روئیے کی وجہ سے قبرستان کی واگزار کرائی گئی ایک کنال اراضی پر بھی پختہ ناجائز تجاوزات کی دوبارہ تعمیر شروع کردی گئی ہے۔