مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 اکتوبر2019ء) بین الاضلاعی ڈکیت گینگ 8 ممبران ،10 لاکھ سر کی قیمت و 70 سے زائد مقدمات میں ملوث سرغنہ سمیت گرفتار۔ایس ڈی پی او جتوئی ملازم حسین خان، علی پور چوہدری آصف رشید خان، ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور عبدالکریم خان کھوسہ، ایس ایچ او جتوئی زاہد محمود لغاری اور ان کی ٹیم عارف حمید اے ایس آئی، محمد شاہد ہیڈ کنسٹیبل، کنسٹیبلان غلام عباس، نعیم رضا کی کارکرگی بتانے کیلئے جتوئی میں میٍڈیا سے گفتگو کی، افسران کا کہنا تھا کہ ملزم ناصر عرف ناصری تھہیم جو صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع بہاولپور، رحیم یار خان، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازیخان، راجن پور سمیت دیگر اضلاع میں70 سے زائد قتل، اغوا، ڈکیتی، پولیس مقابلے جیسی سنگین وارداتیں کر چکا ہے جسکے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر تھی کو اس دیگر 5 ساتھیوں فیاض، تنویر، عاقب، عمرانی، تنویر عرف تنی کو بھی گرفتار کر لیا، جبکہ دوسری گینگ ہلاکو کا سرغنہ عمران عرف ہلاکو اور اس کا ساتھی ریاض بھی گرفتار ہوا، ملزمان مظفرگڑھ ضلع میں خوف کی علامت تھے جنکی گرفتاری کیلئے ڈی پی او صادق علی ڈوگر کیطرف سے ایس ایچ او جتوئی زاہد محمود لغاری کی سربراہی میں آئی ٹی ایکسپرٹس، فارنزک ایکسپرٹس کی مدد حاصل تھی، جنہوں شب و روز محنت کر کے ملزمان کو ٹریس کیا اور ان کی گرفتاری کیلئے خصوصی پلاننگ کر کے گرفتاری ممکن کی، ملزمان کے قبضے سے 6 لاکھ مالیت کی نقدی و زیورات سمیت 3 عدد رائفلیں آٹومیٹک اور 4 پستول بھی برامد کرا لئیے، ضلع بھر کی عوام نے عوامی و سماجی حلقوں، سیاسی و مذہبی راہنماؤں نے ڈی پی او صادق علی ڈوگر کو خراج تحسین پیش کا ان کی پولیس ٹیم کو شاباش دی، ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے ایس ایچ او جتوئی زاہد محمود لغاری اور پولیس ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کے علاوہ ڈی آئی جی ڈیرہ غازیخان اور جناب انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات کی سفارشات ارسال کی ہیں۔