مظفرگڑھ ،بہترین کارکرگی پر ایس ایچ اوز کے لیے کیش انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 اکتوبر2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ احمد نواز شاہ کی طرف سے بہترین کارکردگی دکھانے والے ایس ایچ اوز کے لیے کیش انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق کارکردگی کے لحاظ سے ضلع مظفرگڑھ کے اے کیٹیگری کے تھانوں میں مجموعی کارکردگی میں ایس ایچ او تھانہ جتوئی سب انسپکٹر ارشد منیر نمایاں نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن لینے میں کامیاب ہو گئے جبکہ بی کیٹگری تھانوں میں سے ایس ایچ او خانگڑھ علی عمران عباسی نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی، جبکہ سی کیٹگری تھانوں میں سے ایس ایچ او تھانہ سیت پور نصراللہ ملکانی نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

ڈی پی او مظفرگڑھ نے پوزیشن لینے والے پولیس افسران کےلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی جبکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔