مظفرگڑھ میں پرچی جوا کھیلنےوالوں کےخلاف کارروائی ،1گرفتار

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 اکتوبر2022ء) مظفرگڑھ میں پرچی جوا کھیلنےوالوں کےخلاف کارروائی کے دوران 1شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفرگڑھ افتخار علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر پرچی جوا کھیلنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اقبال عرف بالا کو موقع پر گرفتار کر کے ملزم سے 1 عدد موبائل فون اور نقدی 8000 روپے اور پرچیاں برآمد کر لی ہیں۔ اس موقع پرڈی ایس پی سٹی سرکل فرحت رسول کا کہنا تھاکہ پرچی جوا کھیلنےکی وجہ سے معاشرتی برائیاں جنم لے رہی ہیں پولیس پرچی جوا کھیلنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے گی۔