مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 دسمبر2018ء) ڈی پی او مظفرگڑھ عمران کشور نے تھانہ خان گڑ ھ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خا ن گڑھ پولیس نے سلیمان والا کے قریب قومی شاہراہ پر ہونے والی ڈکیتی کی واردات 12 گھنٹوں میں ٹریس کر کے 19لاکھ روپے مالیتی چھینی گئی 350من کپاس اور ٹریکٹر ٹرالی کو برآمد کر لیا اور تین ڈاکو اسحاق عرف شاکی قریشی ،سراج قریشی اور نجف کو گرفتار کر لیا ۔جبکہ قصبہ ماہڑہ کے نزدیک ایک بھٹہ سے واردات میں استعمال ہونے والا ٹرک اور ملزمان کی نشاندہی پر مسروقہ ٹریکٹر ٹرالی بصیرہ کے نزدیک ریت کے ٹیلوں سے برآمد کر لیا ڈی پی او نے ڈکیٹی کی واردات فوری ٹریس کرنے پر ڈی ایس پی صدر سرکل غضنفر عباس تنگوانی ایس ایچ او خا ن گڑھ انسپکٹر ملک خالد بلال اور پوری ٹیم کو شاباش دی جبکہ 20ہزار روپے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔