ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ ،صدارت کے امیدوار مہر اعجاز احمد کے اعزاز میں تقریب

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 دسمبر2018ء) معروف فزیشن اور الٹرا ساؤنڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر عبدالرشید شیخ ،ممبران مظفرگڑھ بار شعیب شفیع شیخ ایڈووکیٹ اور صہیب شفیع شیخ نے ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ کی صدارت کے امیدوار مہر اعجاز احمد ،امیدوار نائب صدر شیخ ایاز محمود، امیدوار جنرل سیکرٹری محمد زبیر سہرانی کی الیکشن مہم کے سلسلے میں خان گڑھ اور مضافات کے وکلاء اور ممبران بار کے اعزاز میں نور ہسپتال خان گڑھ میں ظہرانہ دیا جس میں سابق صدر بار جنید وجدانی ،سینئر ممبر بار رانا امجد علی امجد،میاں حسن مغیث ،رانا واجد علی ایڈووکیٹ،شہباز احمد خان، ملک کبیر احمد عاربی، سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔