مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 جنوری2023ء) مظفرگڑھ کے نواحی علاقے سلطان کالونی کے قریب جعلی کرنسی چلاتے ہوئے جعلی آفیسر گرفتارہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقے سلطان کالونی کے قریب بیکو کمپنی کے پٹرول پمپ پر ایک قیمتی گاڑی پر سوار شخص نے دس ہزار روپے کا تیل ڈلوایا اور سیلز مینیجر کو پانچ پانچ ہزار کے دو نوٹ تھما دئیے جن کو پمپ ملازم نے پہچان لیا تو فوراً پمپ مالک سعادتِ اعوان نے پولیس چوکی سلطان کالونی کو ٹیلیفون کر دیا جس پر چوکی انچارج عمران آصف نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔