مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔04 اپریل۔2015ء) مظفر گڑھ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا،دوسری جانب گرفتار ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے چھاپہ مار کر 6 کلو بارودی مواد بھی برآمد کرلیا ہے۔مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے سیت پور میں پولیس نے ڈاکووٴں کی موجودگی کی اطلا ع پر ایک مکان پر چھاپہ مارا تو ڈاکووں نے فائرنگ شروع کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔ دوسری جانب مظفر گڑھ میں کاوٴنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پولیس نے سیت پور کے علاقے خانگڑھ دوئمہ میں ایک مکان پر چھاپہ ماراجہاں زیر حراست ملزم کی نشاندہی پر مکان سے بارودی مواد اور بم بنانے کا سامان برآمد کرلیاگیاجس میں 6کلو بارودی مواد،ڈیٹونیٹر،الیکٹرونک ڈیوائس اور دو ریموٹ کنٹرل شامل ہیں۔ملزم کالعدم تنظیموں کو دہشتگردی کی وارداتوں میں مدد فراہم کرتا تھا۔