مظفرگڑھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ ڈاکو ذوالفقار جھگی ہلاک

مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔04 اپریل۔2015ء ) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں پولیس اورڈاکووٴں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔تحصیل علی پور کے علاقے سیت پورمیں پولیس نے ڈاکووٴں کے موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا توپولیس کے مطابق ڈاکووٴں نے فائرنگ شروع کردی۔فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ڈکیتی راہزنی کی کئی وارداتوں میں مطلوب جھگی جاکھا نامی ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔فرار ہونے والے ڈاکووٴں کاتعاقب جاری رہا۔