مظفر گڑھ ۔ ( مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 مئی2020ء) ضلع مظفرگڑھ کے مختلف علاقوں میں گذشتہ دوہفتوں سے ٹڈی دل کے حملے جاری ہیں۔ رنگپور،چوک سرور شہید،چوک قریشی،خانگڑھ،جتوئی،شاھجمال اور علی پور کے علاقوں میں تباھی مچانے کے بعد لاکھوں کی تعداد پر مشتمل ٹڈیوں کے جھنڈ نے مظفرگڑھ کے مضافاتی علاقے موضع دوآبہ میں آموں کے باغات پر حملہ کر دیا ھے۔واضح رھے کہ یہ علاقہ آموں کے حوالے سے بہت شہرت رکھتا ھے۔ علاقے کے بڑے زمینداروں ملک محبوب چھچڑا، ملک ساجد چھڑا ، ملک ملک جور،اور ملک امام بخش کے آموں کی باغات میں لاکھوں کی تعداد ٹڈی دل نے حملہ کر دیا۔ کئی مربع میں آموں کے باغوں پر ٹڈی دل کا حملہ لوگ ٹڈی دل کو بھگانے کے کیلئے ڈھول بجا تے رہے۔ انتظامیہ اور محکمہ زراعت کی طرف سے کوئی کارروائی نہ ھونے پر مقامی زمینداروں اور کسانوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ھوئے کہا ھے کہ گزشتہ دو ہفتوں سے ضلع مظفرگڑھ ٹڈی دل کا ٹارگٹ بنا ھوا ھے لیکن انتظامیہ اور محکمہ زراعت ایک ضلع سے ٹڈی دل کا خاتمہ نہیں کرسکے اور ٹڈی دل مظفرگڑھ ضلع کے مختلف علاقوں میں چکر کاٹ کر تباھی مچا رھا ھے۔علاقہ کے کسانوں اور زمینداروں کا کہنا ھے کہ ٹڈی دل نے آم کے پودوں کی نئی نکلنے والی کونپلوں کو بہت نقصان پہنچایا ھے۔ اس کے علاوہ سبز چارہ برسیم جوار وغیرہ کو بھی زبردست نقصان پہنچایا ھے۔