مظفرگڑھ ،عید کے موقع پر سپلائی کرنے کیلئے اکٹھی کی جانے والی شراب برآمد، ملزم گرفتار ہفتہ 23 مئی 2020 16:55

style="display:block" data-ad-client="ca-pub-4163322924037420" data-ad-slot="3714019811" data-ad-format="auto" data-full-width-responsive="true">

مظفرگڑھ ( مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 مئی2020ء) عید کے موقع پر سپلائی کرنے کیلئے اکٹھی کی جانے والی شراب برآمد، ملزم گرفتار۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس کی ضلع بھر میں عید کے موقع پر منشیات فروشوں کے خلاف شروع کی جانے والی مہم کے دوران تھانہ سٹی علی پور پولیس نے ایس ڈی پی او علی پور خالد رؤف کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور غزال حیدر نے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 330 لیٹر شراب برآمد کرتے ہوئے چالو بھٹی کا سامان بھی برآمد کر لیا جبکہ دو ملزمان موقع پر گرفتار کر کے ان پر مقدمہ درج کر لیاگیا پولیس ذرائع کے مطابق پکڑی جانے والی شراب عید کے موقع پر ضلع کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جانی تھی۔