مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2019ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہرنذر محمد ڈب نے کہا ہے کہ عاشورہ محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں اورمجالس والے فیڈرزپر بجلی کے بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایاجائے گا، اسکے لئے خصوصی ٹیمیں سرکل مظفرگڑھ میں تشکیل دے دی گئیں ہیں جو میپکو سے متعلقہ شکایات کو فوری طور پرحل کریں گی۔
سپرنٹنڈنگ انجینئر نے خود میپکو سرکل مظفر گڑھ میں مختلف امام بارگاہوں اورماتمی جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیااور میپکو سے متعلقہ مسائل کو چیک کیااور میپکو ملازمین کو ہدایات دیں کہ وہ اپنی ڈیوٹی پوری مستعدی کے ساتھ انجام دیں تاکہ میپکو سے متعلقہ شکایات کا ازالہ جلدازجلدممکن بنایاجاسکے۔انہوں نے امام بارگاہوں اورمجالس کی انتظامیہ اورلائسنسداران سے بھی اپیل کی ہے کہ میپکو کی طرف سے بنائی گئی ان خصوصی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ میپکو سے متعلقہ مسائل اورشکایات کا ازالہ جلدازجلد کیاجاسکے۔یہ تمام باتیں انہوں نے امام بارگاہوں اورماتمی جلوسوں کے روٹس کے دورہ کے موقع پرکیں۔اس موقع ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل محمد نعیم سامٹیہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔