مظفر گڑھ ۔ یکم مئی (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 مئی2019ء) دنیا بھر کی طرح مظفر گڑھ میں بھی مزدوروں کے حقوق کیلئے آوا ز بلند کرنے والے شکاگو کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیالیکن بدقسمتی سے یہاں کامزدور آج بھی اپنے حقوق سے بے خبر اپنے اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے میں مصروف نظر آرہا ہے، سخت گرمی میں بغیر کسی سہولت کے مصروف عمل یہ مزدورسر اور کمر پر وزن اٹھائے محض یہ سوچ لیے محنت کررہا ہے کہ کیا وہ اپنے بچوں کیلئے دو وقت کی روٹی کماپائے گا بھی یا نہیں لیبر ڈے کے موقع پر جہاں بڑے دفاتر میں کام بند ہے لیکن کچھ سو روپوں کیلئے کام کرنا والا یہ شخص آج بھی اپنی ڈیوٹی پر موجود ہے اور ظلم تو یہ ھے کہ اینٹی چائلڈ لیبر ایکٹ موجود ھونے کے باوجود بھی معصوم کم عمر بچے مزدوری کرتے نظر آ رھے ھیں۔