مظفرگڑھ، سٹوڈنٹس کونسلز کی حلف برداری کی تقریب کل (جمعرات) منعقد ہو گی

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 مئی2019ء) ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری مظفرگڑھ غلام فاروق علوی نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع مظفرگڑھ کی سٹوڈنٹس کونسلز کی حلف برداری کی تقریب گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خورشید آباد میںآج بروز جمعرات منعقد ہو گی۔سٹوڈنٹس کونسل کے تینوں ارکان صدر/جنرل سیکریڑی/سیکریڑی فنانس کی حلف برداری کی تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکڑ مراد راس وزیر تعلیم پنجاب ہوں گے،جبکہ سکول سربراہوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ادارہ کے سٹوڈنس کونسل کے تینوں عہدے دار بچوں کے ہمراہ مکمل وردی میں 30-7 بجے تک ہال میں پہنچ جائیں۔