مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 جنوری2019ء) سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری نے کہا کہ مریضوں کی دادرسی ہماری اولین ذمہ داری ہے سرکاری امور میں کوتاہی قابل برداشت نہیں، ڈیوٹی میں غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یہ بات انہوں نے مختلف ہسپتالوں کے اچانک معائنہ کے موقع پر کہی، انہوں نے گذشتہ روز بنیادی مراکز صحت جگت پور کمال پور پتنی ٹھٹھہ قریشی کوٹلہ لعل شاہ پھلن چنجن دیہی مراکز صحت خانگڑھ روہیلانوالی اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور کا اچانک دورہ کیا۔اس دوران سی او ہیلتھ نے آؤٹ ڈور مریضوں کا معائنہ مروجہ اصول کے تحت نہ کرنے اور صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ذمہ داران کو متنبہ کیا کہ مریضوں کی دادرسی کرنا ہمارا اولین ذمہ داری ہے ،حکومت کی جانب سے جاری کردہ ناک ڈاؤن طریقہ کار پر عمل درآمد کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔