مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 دسمبر2018ء) محکمہ زراعت توسیع مظفرگڑھ کے زیر اہتمام 2 جنوری کو سورج مکھی کی کاشت منفع بخش فصل کے عنوان سے ایک سیمینار دفتر زراعت توسیع جتوئی میں منعقد ہو گا .جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر زراعت ملک نعیم احمد لنگڑیال ہوںگی.سیمنیار کے انعقاد کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈائریکٹر جنرل زراعت پنجاب سید ظفریاب حیدر نے ڈائریکٹر زراعت ڈیرہ غازی خان عبدالغفور غفاری, ڈی او زراعت مظفرگڑھ محمد اشرف قریشی,ڈپٹی ڈی ای او زراعت توسیع مظفرگڑھ ڈاکٹر شوکت علی عابد کے ہمراہ جتوئی اور علی پور کا دورہ کیا.اور علی پور زراعت توسیع آفس میں ایک اجلاس کی صدارت کی .جس میں انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔