علی پور تھانہ سٹی کی حدود میں دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر موبائل فون شاپ سے نقدی لوٹ کر فرار

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 دسمبر2018ء) علی پور تھانہ سٹی کی حدود تحصیل روڈ پر ڈکیتی کی واردات کے دوران دو مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر موبائل فون شاپ سے 2 لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے،علی پور موبائل فون ایسوسی ایشن کی اپیل پر دکانیں بند کر کے احتجاج کیا گیا۔تاجران کا کہنا ہے کہ پولیس ڈکیتوں کو گرفتار کرنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے،گزشتہ ایک ماہ میں 15 سے زائد ڈکیتی کی وارتیں ہو چکی ہیں، تاجران،جبکہ پولیس صرف بلا نمبری موٹرسائیکل پکڑنے کی حد تک مصروف ہے، تاجران نے اعلان کیا کہ جب تک ملزمان کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک نہیں پہنچایا جاتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔