مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 مئی2022ء) ڈی پی او کیپٹن(ر)طارق ولائت کی ہدا یت پر مظفرگڑھ ضلع کے مختلف تھانوں کی پولیس کی سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کا میاب کاروائیاں،پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی علی پور سرکل منور بزدار کی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ سیت پور نے اپنی ٹیم کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے 2 عدد کلاشنکوف معہ گولیاں برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کےحوالات تھانہ بند کر دیا اور مقدمہ درج کر دیا ایک اور کارروائی میں ڈی ایس پی صدر سرکل مظفرگڑھ رضوان خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ قریشی فرحت عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 150 لٹر دیسی شراب معہ آلات برآمد کر کے ملزم کوگرفتار کر لیا جبکہ دوسری کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ قریشی فرحت عباس نے 12 بور بندوق برآمد کر لی، ملزم کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے اور ملزمان کو حوالات تھانہ بند کر دیا ۔
اس موقع پر ڈی ایس پی جتوئی سرکل نصراللہ خان بابر کاکہنا تھا کہ پولیس سماج دشمن عناص اور خوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف ۔مستقل بنیادوں پر کارروائیاں جاری رکھے گی۔مظفرگڑھ پولیس بروقت انصاف کی فراہمی، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے رات دن کوشاں ہے۔کسی بھی جرم کے سرزد ہونے،مشکوک گاڑی یا شخص یا لاوارث چیز کی اطلاع پنجاب پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔\378