ڈسٹرکٹ پولیس مظفرگڑھ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،غیرقانونی اسلحہ ،منشیات برآمد

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 مئی2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس مظفرگڑھ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں۔پولیس ترجمان کےمطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈطارق ولایت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل رضوان خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ عمران حمید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 3010 گرام چرس برآمدکر کےملزمان مشتاق احمد،منظورحسین اورمحمد عمر عرف منا پر الگ الگ مقدمات درج کر لیے جبکہ دوسری کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ نے 30بور پسٹل معہ 3 گولیاں برآمد کر لیں، ملزم حسن رضا پر مقدمہ درج کر کے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا ہے۔

ایک اور کاروائی میں ایس ڈی پی او علی پور منور بزدار کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر علی پور نے کاروائی کرتے ہوئے 3مجرمان اشتہاریوں الطاف حسین ،محمد بلال اور محمد اسلم کو گرفتار کرلیا، دوسری کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر علی پور نے ملزم محمد یاسر سے120گرام ہیروئین اور1600 گرام بھنگ برآمد کر لی، تیسری کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر علی پور نے ملزم محمد عدنان سے30 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔

چوتھی کارروائی کرتے ہوئے ہیں ایس ایچ او تھانہ صدر علی پور نے ایک عدالتی مفرور محمد یوسف اور تین ٹارگٹ آفینڈرز کو گرفتار کرکےحوالات تھانہ بند کر دیااور تمام مقدمات درج کر لئے ۔اس موقع پر ڈی ایس پی علی پور منور بزدار کا کہنا تھا کہ پولیس مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروش اور عدالتی مفروروں کے خلاف مستقل بنیادوں پر کارروائیاں جاری رکھے گی۔