مظفر گڑھ۔26 فروری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 فروری2018ء) ضلع مظفرگڑھ کو ترقی کے دھارے میں لانے کیلئے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے گئے ہیں .پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھادیا ہے،ضلع مظفرگڑھ کی چاروں تحصیلوں کو برابری کی بنیاد پر فنڈز فراہم کئے ہیں اور کریں گے،یونین کونسلوں کے چیئرمین عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کرداراداکریں ،منصوبوں میں کسی قسم کی تاخیر اور کرپشن برداشت نہیں کریں گے۔تحصیل علی پور کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے جلد ہی فنڈز جاری کردیں گے،نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کااظہار ضلع کونسل مظفرگڑھ کے چیئرمین حافظ محمدعمرخان گوپانگ نے علی پور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گوپانگ گروپ کے چیف سردار عاشق خان گوپانگ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے نے حلقہ این اے 180میں اربوں کے منصوبے مکمل کرواکر الیکشن میں کئے وعدے پورے کر دیئے ہیں۔انشاء اللہ ضلعی حکومت کی گرانٹ سے ضلع مظفرگڑھ کوماڈل ضلع بنائیں گے ۔