ضلع مظفرگڑھ میں مرد خواتین اساتذہ اوراے ای اوزکو تقرر نامی28فروری کو دئیے جائیں گے

مظفر گڑھ۔26 فروری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 فروری2018ء)ضلع مظفرگڑھ میں 556 مرد خواتین اساتذہ اور 25 اے ای اوز کی بھرتی کا عمل آخری مرحلے میں ہے جنہیں 28 فروری کو ایک پر وقار تقریب میں تقرری آرڈر تقسیم کیے جائیں گے یہ بات سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی مظفرگڑھ شمشیر احمد خان نے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے ضلع مظفرگڑھ کیلئے ای ایس ای گریڈ 9 کی 420 ،ایس ای ایس ای گریڈ 14کی 72 ،ایس ایس ای گریڈ 16 کی 39 اور اے ای اوزگریڈ 16 کی 25 آسامیاں منظور کی تھیں۔محکمہ نے انٹری ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدوار وں سے درخواستیں طلب کر لیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کی نگرانی میں وصول کی ہونیوالی ان درخواستوںکی سکروٹنی اور میرٹ لسٹوں کی تیاریوں کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔میرٹ پر آنیوالے کامیاب امیدواروں سے ان کی پسند کے سکولوں کیلئے آپشن طلب کر لیے گئے ہیں جبکہ 28فروری کو تمام امیدواروں کو تعیناتی کے آرڈر جاری کر دئیے جائیں گے یہ امیدوار ایک ماہ کی ٹریننگ کے بعد اپنے سکولوں میں حاضر ہو کر کام شروع کر دیں گے۔