مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 دسمبر2019ء) شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی ایک منظم نظام کے تحت یقینی بنائی جا رہی ہے، ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس کی دفتر پولیس میں کھلی کچہری۔تفصیل کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر کی خصوصی ہدایات پر ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شہریوں کو فوری اور بلاتعطل انصاف کی فوری فراہمی ایک منظم نظام کے تحت یقینی بنائی جا رہی ہے دفتر پولیس میں آنے والے ہر شہری کے مسئلے پر متعلقہ افسران سے روانہ کی بنیاد پر فیڈ بیک لیا جاتا ہے اور شہری اور متعلقہ افسران میں ایک کوارڈینیشن قائم کروایا جاتا ہے جس شہری اپنے متعلقہ افسران سے براہ راست رابطے میں رہتے ہیں اور اپنے مسئلے کے حل تک ڈی پی او آفس میں فیڈ بیک نوٹ کرواتے رہتے ہیں جس سے شہری اپنے مسائل کا بہترین طریقے سے حل پاتے ہیں، ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو باعزت انصاف کا سفر مزید بہترین بنایا جائیگا۔