مظفرگڑھ۔(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 ستمبر2018ء) مظفرگڑھ سے تقریباً 23 کلو میٹر دورقصبہ گجرات روڈ چوک قریشی کے نزدیک مقامی سکول کے بچوں کو لے جانے والی وین کو آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں تین طلبا ء موقع پر جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ پانچ کی حالت تشویشناک ہے،تفصیلات کے مطابق مقامی سکول کی وین بچوں کو لے کر جارہی تھی کہ اچانک وین میں آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سی3طلبہ موقع پر جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 10بچے زخمی ہوگئے جن میں 5 کی حالت تشویشناک ہے۔ویگن میں 2 گیس سلنڈر لگے ہوئے تھے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ اشرف گجر موقع پر پہنچ گئے۔ ایس ایچ او چوک قریشی کلیم اللہ گادھی بھی موقع پر پہنچے اور موقع پر موجود لوگوں کی مدد سے بچوں کو وین سے نکالنا شر وع کردیا۔ 10بچوں کو زندہ نکال لیاگیا جبکہ تین بچے جانبر نہ ہوسکے۔،ایس پی انوسٹی گیشن مصطفیٰ پہوڑ، ڈی ایس پی صدر سرکل ثنااللہ خان، ڈی ایس پی ٹریفک زبیر بنگش بھی جائے حادثہ پر پہنچے، جبکہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز مقبول حسین زخمی بچوں کے ساتھ ضلعی ہسپتال مظفرگڑھ موجود ہیں، سکول وین کے مالک کوتھانہ چوک قریشی پولیس نے گرفتار کر لیا ہی. پولیس کے مطابق باقی ذمہ داران بھی جلد ہی قانون کی گرفت میں ہونگے،