مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 جون2020ء) سپشل برانچ کی ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ خانگڑھ میں بڑی کاروائی ،ریجنل آفیسر سپیشل برانچ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ مظفرگڑھ کی نگرانی میں سرکل آفیسر صدر سرکل کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ کے چھاپے ،ریجنل آفیسر سپیشل برانچ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر کی نگرانی میں سرکل آفیسر صدر سرکل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ کے تھانہ خانگڑھ کے مضافاتی علاقوں میں آپریشن کیا اور غیر قانونی قائم دودھ چلرز کو سخت کارروائی کرتے ہوئے سیل کر دیا جبکہ موقع سے برآمد مضر صحت کیمیکلز اور دودھ فیٹ کو تلف کر دیا، قریبی دیہی علاقوں سے اکٹھا ہونے والے دودھ کو نہر بنگلہ، رنگیل پور اور لیاقت آباد میں قائم ان دودھ چلرز پر لایا جاتا اور ملک فیٹ نکال کر باقی دودھ میں کیمیکل شامل کر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا۔شہریوں کی صحت اور زندگی کے ضامن حساس اداروں نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ان پوائنٹس کو سیل کرتے ہوئے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا۔