سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہرنذر محمد ڈب آج کھلی کچہری لگائینگے

مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 جنوری2020ء)سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہرنذر محمد ڈب جامع مسجدطوبیٰ مظفرگڑھ سٹی میں مورخہ 01-02-2020 بوقت صبح:10:00بجے بروز ہفتہ میپکو صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے کھلی کچہری لگائیں گے۔تمام صارفین سے اپیل کی جاتی ہے کہ میپکو سے متعلقہ شکایات کے ازالے کے لیے کھلی کچہری میں شرکت کریں۔اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹرٹیکنیکل محمدنعیم اخترسامٹیہ میپکو سرکل مظفرگڑھ کے آفیسرز ایکسین محمدعمیرقاسم میپکو ڈویڑن مظفر گڑھ او رمیپکو ڈویڑن مظفر گڑھ کے ایس ڈی اوز،آراوبھی موجود ہوں گے ۔