مظفرگڑھ،تھانہ شاہجمال پولیس کی کارروائی،اغوا ہونے والی ڈیڑہ سالہ بچی بازیاب

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 جنوری2020ء) ڈی پی او مظفرگڑھ کی ھدایات پر ڈی ایس پی عاشق حسین کی نگرانی میں تھانہ شاہجمال پولیس کی کارروائی، اغوا ھونے والی ڈیڑہ سالہ ننھی بچی اماسہ بی بی کو بازیاب کرالیا۔تفصیل کے مطابق بچی اپنے پڑوسیوں کے گھر گئی تو وہاں سے بچی کو اغوا کر لیا گیا، بچی کی تلاش کے دوران بچی کے والد کو اطلاع ملی کہ ارسلان نامی شخص اس کی بچی کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر فلاں سمت جا رہا تھا جسکی اطلاع لواحقین نے پولیس کو دی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ارسلان نامی اغواکار کو گرفتار کرکے بچی کو بازیاب کرا لیا۔