مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 مارچ2020ء) انچارج پیٹرولنگ پوسٹ ہیڈ محمد والا سید محمود الحسن شاہ نے کہا ہے کہ روڈ کرائم کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں، رواں ماہ اوور لوٹ کرنے پر ایک ٹرک کے خلاف زیر دفعہ ت پ 341کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے،شاہرات پر متعدد گاڑیوں اور عوام الناس کو مدد فراہم کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پولیس کا ہے فرض مددآپ کی کے نعرہ کے تحت عوام الناس کو شاہرات پر محفوظ سفر جیسی سہولت میسر ہے۔شر پسند عناصر اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا۔
Prev Post