مظفرگڑھ، کسان کنونشن ملتوی کر دیا گیا

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 مارچ2020ء) آل پاکستان کسان اتحاد نے کورونا وائرس اور موجودہ ملکی و بین الاقوامی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے 29 مارچ 2020 کو مینار پاکستان لاہور میں منعقدہ آل پاکستان کسان اتحاد کے زیرانتظام کسان کنونشن ملتوی کر دیا گیا ہے۔آئندہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ یہ بات محمد رضوان رانا مرکزی انفارمیشن سیکریٹری آل پاکستان کسان اتحاد نے ایک اعلامیہ میں بتائی۔