مظفر گڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 نومبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کسانوں کی سہولت و خوشحالی کے لیے ایک جامع منصوبے پر عمل پیرا ہے ،زراعت دفتر خان گڑھ میں اس سلسلے میں تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری سردار عون حمید ڈوگر نی کہا کہ کسانوں کی خوشحالی اور زراعت کی ترقی کے لیے حکومت متعدد اقدامات کر رہی ہے۔
سستے داموں بیج گندم سکیم اس سلسلے کی ایک کڑی ہے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مظفر گڑھ شیخ یوسف الرحمن نے اس سکیم کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو سبسڈی قیمت پر 50کلو گرام گندم کی بوری 2700 روپے فی بیگ فراہم کی جاری ہیجس میں نہ صرف جراثیم کش دوائی کی پڑیا موجود ہے بلکہ اس میں 1200روپے کا امدادی کوپن بھی موجود ہے جسے سکریچ کر کے رقم واپس لی جاسکتی ہے اس سکیم سے کسان کو ادا شدہ رقم میں سے 1200 روپے فی بوری واپس مل جائے گی زراعت آفیسر خان گڑھ ملک عبدالرزاق نے گندم کی کاشت کے متعلق کسانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ گندم کی زیادہ پیداوار کے حصول کے لیے بروقت کاشت اورتصدیق شدہ بیج کو استعمال کرنا چاہیے بعد ازاں کسانوں میں گندم کے بیج کے بیگ تقسیم کیے گئے اس موقع پر فیلڈ اسسٹنٹ سجاد خان ،مختیار خان اور مہر کلیم بھی موجود تھے۔