کاشتکاروں کو تصدیق شدہ معیاری بیج گند م کی 50فیصد سبسڈی بذریعہ ای ووچر کا سلسلہ جاری ہے ،محمد طلحہ شیخ

مظفر گڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 نومبر2019ء) وزیر اعظم عمران خان کے زرعی ایمر جنسی پروگرام کے تحت گندم کی پیداوار میں اضافے کا قومی منصوبہ کے تحت گندم کے کاشتکاروں کو تصدیق شدہ معیاری بیج گند م کی 50فیصد سبسڈی بذریعہ ای ووچر کا سلسلہ جاری ہے۔ان خیالا ت کا اظہار زراعت افسر (توسیع) مرکز رنگپور محمد طلحہ شیخ نے کاشتکاروں سے خطاب کر تے ہوئے کہا گندم کی مختلف اقسام کا تصدیق شدہ بیج پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر محکمہ زراعت (توسیع) رنگپور مظفر گڑھ دفتر میں جاری ہے ہر وہ کاشتکار جو 12.5ایکڑ تک قابل کاشت زرعی اراضی کا مالک ہے اور بطور کاشتکار رجسٹر ڈ ہے اس سہولت سے پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر بیج گند م حا صل کرنے کا اہل ہے۔کاشتکاروں کو چاہئے کہ حکومت کی کسانوں کے لئے اس سکیم سے بھر پور فائدہ اٹھانے کے لئے جلد از جلد محکمہ زراعت توسیع کے مقامی دفاتر میں جلد رابطہ کریں۔اس تقریب کا اہتمام دفتر محکمہ زراعت رنگپور میں کیا گیا،وزیر اعظم عمران کے پروگرام زرعی ایمرجنسی کے تحت 50 فیصد سبسڈی پر بیج گندم کی کاشتکاروں میں تقسیم۔مہمان خصوصی۔ پروفیسر نشاط احمد خان کھیڑا،سردار نعیم خان چانڈیہ ولد سردار اظہر خان چانڈیہ ایم پی اے حلقہ پی پی 279 مہر ناصر احمد تڑگر اورکاشت کاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔