مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 ستمبر2019ء) وزیر اعلی ا کے مشیر برائے زراعت پنجاب سردار عبدالحئی دستی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ڈینگی کی روک تھام کے لیے بھر پر اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ اللہ کے کرم سے ڈینگی کی وبا سے محفوظ ہے،مگر ہم نے اپنی تیاری بھر پور کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لیے تمام محکمے اپنا کردار ادا کریں۔
جن علاقوں میں گذشتہ سالوں میں ڈینگی لاروا رپورٹ ہوا ہے وہاں سرویلنس پر زیاد ہ توجہ دی جائے اس ضمن میں غفلت اور لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈینگی تدراک اور اس کی روک تھام کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا محمد شعیب سمیت تمام متعلقہ اداروں کے حکام بھی موجود تھے۔