مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور ایم پی اے نے کہا ہے کہ میں نے اپنے پورے حلقے میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا رکھے ہیں جس کا ثبوت آ پ سب کے سامنے ہے۔ ان خیالات کا اظہار میاں محمد عمران قریشی ایم پی اے حلقہ پی پی 256 نے موضع چک مٹھن تا بیلی جنوبی بر لب نہر تلیری ساڑھے چھ کلومیٹر پختہ سڑک کے افتتاح کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی میاں محمد شہباز شریف کی پنجاب حکومت نے دیہی علاقوں میں عوام کی سہولت کے لیے بیشمار پختہ سڑکیں بنوا کر جنوبی پنجاب سے بھرپور محبت کا ثبوت دیا ہے۔ اس سڑک کی تعمیر پر چار کروڑ روپے لاگت آ ئے گی۔یونین کونسل دین پور میں کروڑوں روپے سے بے شمار ترقیاتی منصوبے مکمل ہوچکے ہیں اور آ ئند ہ بھی عوامی خدمت کا یہ لا متناہی سلسلہ جاری رہے گا۔ہم عوامی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں اور بلا امتیاز ترقیاتی کام کرا رہے ہیں۔بستی مولوی والا میں جلد ہی واٹر پلانٹ لگانے کا کام شروع کر دیا جائے گا اور مزید فنڈز ملنے پر اس یونین کونسل کے باقی ماندہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کرائی جائے گی۔ اس موقع پر سردار عون حمید ڈوگر،میاں فیض الحسن چیئرمین،محمد اعظم بلوچ وائس چیئرمین،احمد یار خان،اللہ دتہ پہلوان،فضل حسین بھٹی سابق ممبر،محمد اسلم بھٹی کونسلر،مشتاق دستی،محمد وارث گجر،حاجی سعید کونسلر،ملک عاصم کونسلر،عبداللہ،جام اللّٰہ بچایا ،حافظ محمد علی بھٹی،مختیار احمد چوغطہ،منور حسین بھٹی اور فقیر حسین بلوچ سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔
Prev Post