مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔25مئی۔2013ء) مظفر گڑھ سے قومی اسمبلی کی دو سیٹیوں پر کامیابی حاصل کرنے والے جمشید دستی نے مسلم لیگ نون میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ جمہوریت کے استحکام کے لئے نواز شریف کو ووٹ دیں گے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ ابھی انہوں نے فیصلہ نہیں کیا کہ قومی اسمبلی کی کون سی سیٹ چھوڑیں گے وہ اسمبلی میں حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے ہر اچھے اقدام کی حمایت کریں گے۔ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے لئے آواز اٹھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی نے بھی انہیں پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی لیکن انہوں نے معذرت کر لی۔