جمشید دستی مصیبت میں پھنس گئے

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔11فروری 2015ء) مظفر گڑھ میں جمشید دستی اور ان کے ڈرائیور سمیت گیارہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ میں جمشید دستی کے ڈرائیور مشتاق کے گھر سے ایک نوجوان کی لاش ملی ہے جس کی اطلاع پر پولیس نے جمشید دستی اور ان کے ڈرائیور مشتاق سمیت گیارہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔